روس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کر دینی چاہیے اور واشنگٹن کو صورتحال کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہ صورتحال کو مذاکرات کے راستے پر واپس معمول پر لانا ہوگا، امید ہے ایران تنازع کم کرنے کی کوششیں نتیجہ خیزثابت ہوں گی۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا فریقین کو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کر دینی چاہیے اور واشنگٹن کو صورتحال کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس سے پہلے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وانگ ای نے کہا آبنائے ہُرمز کے بحری راستے کی بحالی جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔

Leave feedback about this