دنیا

دشمن ایران کو غلام بنانے کا خواب دیکھ رہا ہے، مگر ایسا ممکن نہیں! ایران نے بڑا قدم اُٹھا لیا، ٹرمپ پر زمین تنگ کر دی گئی

دشمن ایران کو غلام بنانے کا خواب دیکھ رہا ہے، مگر ایسا ممکن نہیں! ایران نے بڑا قدم اُٹھا لیا، ٹرمپ پر زمین تنگ کر دی گئی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری بیان میں دشمنوں کی حالیہ سازشوں اور جنگی منصوبوں کی ناکامی کو ایران کی دفاعی طاقت، عوامی بصیرت اور قومی وحدت کی روشن علامت قرار دیا ہے۔

انقلاب اسلامی کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ گزشتہ سینتالیس سالوں  کے دوران ایران اور ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کو پے در پے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں بارہ روزہ جنگ اور دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان سازشوں کا مقصد  ایران کو کمزور کرنا اور ملک کو تقسیم کرنا تھا تاہم یہ تمام منصوبے ناکام ثابت ہوئے اور عالمی استکبار کی بے بسی نمایاں ہوگئی۔

بیان میں  مزید کہا گیا کہ دشمن  ایران کو  غلامی کے دور میں لے جانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، لیکن ایرانی باشعور قوم اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ یہ سب دشمن کی سازش ہے ، اس لیے یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

سپاہ پاسداران نے واضح کیا کہ  ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران جنگی تیاری اور مضبوط دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا  اور ملک کی سلامتی کے خلاف ہر سازش کا بروقت اور فیصلہ کن جواب دیا۔

بیان کے اختتام پر سپاہ پاسداران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے دن ملک گیر ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے قومی اقتدار، بیداری اور یکجہتی کا واضح پیغام دنیا تک پہنچائیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image