پاکستان تازہ ترین

ایران میں موجود امریکی شہریوں کوفوری انخلا کی ہدایت جاری

ایران میں موجود امریکی شہریوں کوفوری انخلا کی ہدایت جاری

امریکہ: ایران میں امریکی ورچوئل ایمبیسی نے سیکیورٹی صورتحال کی روشنی میں ایران میں امریکی شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد ملک چھوڑنے کا ارادہ کریں۔

امریکی ورچوئل ایمبیسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم امریکی شہریوں کو اپنی روانگی کا منصوبہ اس طرح سے بنانا چاہیے کہ اسے امریکی حکومت کی براہ راست مدد یا حمایت کی ضرورت نہ ہو۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ ایران سے روانگی کے خواہشمند مسافروں کو کینسل یا تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے مسلسل رابطے میں رہیں اور سفر کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

امریکی ورچوئل ایمبیسی کے مطابق جو امریکی شہری فوری طور پر ایران چھوڑنے سے قاصر ہیں وہ اپنی موجودہ رہائش گاہ یا کسی محفوظ جگہ پر رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ضروری خوراک، صاف پانی، ادویات اور دیگر بنیادی سامان اپنے ساتھ رکھیں۔

سیکیورٹی ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے مختلف شہروں میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے اور مقامی خبروں اور مجموعی صورتحال پر کڑی نظر رکھنی چاہیے۔

ورچوئل ایمبیسی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ موبائل فون کو ہر وقت چارج کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وہ اپنے اہل خانہ اور پیاروں سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ بروقت معلومات کا تبادلہ کیا جاسکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image