پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

بجلی سستی کرنے اور فکسڈ چارجز میں تبدیلی کا بڑا حکومتی فیصلہ

بجلی سستی کرنے اور فکسڈ چارجز میں تبدیلی کا بڑا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی اور فکس چارجز میں تبدیلی کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

نجی نیوز کے مطابق مجوزہ تبدیلی کے تحت ماہانہ 300 اور 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکس چارجز عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکومت نے محفوظ اور غیر محفوظ دونوں قسم کے صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو کرنے کی تجویز دی ہے، حالانکہ اس سے قبل صرف 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین پر مقررہ چارجز عائد کیے جاتے تھے۔

تجویز کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے محفوظ گھریلو صارفین پر 200 روپے اور ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے محفوظ صارفین پر 300 روپے مقررہ چارجز عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین کے لیے 275 روپے، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 300 روپے اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین کے لیے 350 روپے کے فکس چارجز تجویز کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ماہانہ 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین کے لیے مقررہ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 400 روپے، ماہانہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین کے لیے 400 روپے سے بڑھا کر 500 روپے اور ماہانہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 600 روپے سے بڑھا کر 760 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ماہانہ 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے کے فکسڈ چارجز 800 روپے سے کم کر کے 675 روپے کر دیے گئے ہیں جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے کے فکسڈ چارجز 325 روپے کم کر کے 675 روپے کر دیے گئے ہیں۔

ٹیرف میں کمی سے متعلق تجویز کے تحت گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 1.53 روپے فی یونٹ اور ماہانہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر 1.25 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر 1.40 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے، ماہانہ 700 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 91 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 49 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز میں 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 1.15 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز بھی شامل ہے جب کہ صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاور ڈویژن کی جانب سے یہ درخواست نیپرا کو جمع کرادی گئی ہے جس پر نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست کی سماعت 10 فروری کو کرے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image