پاکستان تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی

چارجنگ کی جھنجھٹ ختم، نیا فون سب کو حیران کر گیا، جانیے

چارجنگ کی جھنجھٹ ختم، نیا فون سب کو حیران کر گیا، جانیے

اسلام آباد: ایک ایسے اسمارٹ فون کا تصور کریں جسے تقریباً ایک ہفتے تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں؟ جی ہاں، واقعی جرمنی کی ایک کمپنی

Ponket نے ایک ایسا سمارٹ فون MC 03 تیار کیا ہے جس کی بیٹری لائف دیگر اسمارٹ فونز سے بہت بہتر ہے۔

زیادہ تر اسمارٹ فونز کی بیٹری بمشکل ایک یا دو دن چلتی ہے، لیکن MC 03 کو بغیر چارج کیے 6 سے 7 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر اسمارٹ فونز میں کئی ایپس بیک گراؤنڈ میں متحرک رہتی ہیں اور ڈیٹا یا توانائی کو چوس لیتی ہیں۔

لیکن MC 03 میں صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دی گئی ہے اور وہ ایپس کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو خود کنٹرول کر سکتے ہیں۔ پہلے سے طے شدہ طور پر، فون میں موجود ایپس کو انٹرنیٹ تک رسائی سے دور رکھا جاتا ہے، اس لیے بیک گراؤنڈ ڈیٹا اکٹھا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

کمپنی کے مطابق اس فون کی بیٹری کسی بھی اسمارٹ فون سے زیادہ دنوں تک کام کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری کی لائف حیرت انگیز ہے اور زیادہ استعمال پر اسے 4 سے 5 دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ اسے عام استعمال پر 6 سے 7 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ فون کے اندر بہت بڑی بیٹری نہیں ہے بلکہ دیگر فونز جیسی بیٹری ہے۔

یہ فون اوپن سورس اینڈرائیڈ پروجیکٹ پر مبنی آپریٹنگ سسٹم AphyOS پر کام کرتا ہے اور صارف کی پرائیویسی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ فون میں 120 Hz OLED ڈسپلے ہے، جبکہ بیٹری کو آسانی سے ہٹا کر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ فون کی پشت پر 3 کیمرے ہیں، یہ فون جلد ہی یورپ میں 700 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image