لاہور: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 17 فروری کو شام 5 بجکر 15 منٹ پر نظر آئے گا۔ 18 فروری تک کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی جس کی وجہ سے وہ نظر آنے کے لیے موزوں ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں غروب آفتاب کا وقت شام 6 بجکر 25 منٹ اور چاند کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے جس کے باعث کراچی میں چاند نظر آنے کے امکانات بہتر ہیں۔

Leave feedback about this