خیبر پختونخوا حکومت نے لڑکیوں کے کالجز کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) جاری کر دیئے۔
خیبر پختوخوا ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق کسی بھی قسم کے پروگرام یا تقریب منعقد کرنے سے قبل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہو گی۔
موسیقی، رقص، ماڈلنگ یا اسی نوعیت کی کوئی بھی پرفارمنس مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔ کالج کے اوقات اور تقریبات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔
طالبات کو کسی بھی تقریب میں شرکت کے دوران یونیفارم پہننا لازمی ہو گا ، تقریبات کی ویڈیوز یا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی جا سکیں گی۔

Leave feedback about this