پاکستان تازہ ترین

حکومت کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اس دن صبح 10 بجے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

بھارت نے 5 اگست 2019 کو آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اس خطے کو دو وفاقی اکائیوں میں تقسیم کر دیا۔ اس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کیا گیا جو اب تک جزوی یا مکمل طور پر جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مواصلاتی نظام کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنے اہل خانہ سے رابطے میں محدود ہیں۔ گزشتہ ماہ محدود موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بحال کی گئی، لیکن عوام اب بھی متعدد مسائل سے دوچار ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image