پاکستان تازہ ترین

شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان پہنچیں گے، اعلیٰ سطح ملاقاتیں متوقع

شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان پہنچیں گے، اعلیٰ سطح ملاقاتیں متوقع

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی

دورے کے دوران اماراتی صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس موقع پر کل بروز جمعہ اسلام آباد میں عوامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اس اہم دورے کو بھرپور طور پر انجام دیا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image