انگلینڈ سے پاکستان کا سفر،پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے قاسم اور سلیمان خان عمران خان سے ملاقات کیلئے تیار۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور ان کے بھائی سلیمان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری میں پاکستان کا سفر کریں گے تاکہ اپنے والد سے ملاقات کر سکیں۔ قاسم خان نے یہ اعلان برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔
انٹرویو میں قاسم خان نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے بھائی سلیمان نے اپنے ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے اور جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستانی حکومت سے اجازت لینے کی کوشش کی، جبکہ چند ماہ قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وہ ملاقات کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں۔ اس پر قاسم نے واضح کیا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور امید ہے کہ جنوری میں ملاقات ممکن ہو جائے گی۔
قاسم خان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ عمران خان سے ملاقات میں کس موضوع پر بات کریں گے اور آیا وہ کسی “ڈیل” کی تجویز رکھیں گے یا نہیں۔ اس سوال کے جواب میں قاسم خان نے کہا:”جو بات آپ کو سمجھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ یہ ان کی زندگی ہے۔ عمران خان اپنی زندگی کو پاکستان کو بدعنوانی سے نجات دلانے کے مشن کے لیے وقف کر چکے ہیں۔ اگر وہ ابھی ڈیل کے لیے ہمارے پاس آتے اور انگلینڈ میں رہتے تو میں جانتا ہوں کہ یہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوگا کیونکہ وہ اپنے ملک کو چھوڑ کر کچھ نہیں کر پائیں گے، اور یہ ان کے لیے ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے
قاسم اور سلیمان کے اس بیان سے یہ واضح ہوا کہ وہ والد کی موجودہ سیاسی اور سماجی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملاقات کا مقصد صرف ذاتی رابطہ اور والد کی خیریت جاننا ہو، نہ کہ کسی سیاسی یا قانونی معاملے پر مذاکرات۔
اس ملاقات کی توقع سے نہ صرف سیاسی حلقے بلکہ عوامی سطح پر بھی دلچسپی بڑھ گئی ہے، کیونکہ عمران خان کی صحت اور سیاسی صورتحال کو لے کر کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے متعلق تازہ معلومات اور ان کے ویزے کے عمل کے حوالے سے مزید تفصیلات آنے والے دنوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this