موسم

موسم کی تبدیلی، مختلف شہروں میں سردی کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان

موسم کی تبدیلی، مختلف شہروں میں سردی کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان

مری، گلیات اور گلگت بلتستان میں سردی اور برفباری کی پیشگوئی، دیگر شہروں میں دھند چھانے کا امکان

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں دھند اور اسموگ کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو صبح و شام میں احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور، کوٹ ادو، بہاولپور، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، لاڑکانہ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھانے کا امکان ہے، جو ٹریفک اور آمد و رفت پر اثر ڈال سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ چترال، دیر، کوہستان اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، جبکہ آزادکشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری سردیوں کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے مناسب لباس پہنیں اور برفباری یا دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image