وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدرمولانا انوار الحق، ناظم اعلٰی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اوردیگر نے اسلام آباد امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا_ انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں_
مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس میں ایسی وارداتیں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں_ انہوں نے کہا کہ ایسی خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں_ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا اس خونریز اور ظالمانہ کاروائی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشان
عبرت بنایا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی تمام مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے
* پاکستان کے علماء و مشائخ نے فرقہ واریت پھیلانے کی بھارت نواز سازش ناکام بنا دی* قومی پیغامِ امن کمیٹی نے سانحہ ترلائی کے بعد اتحادِ اُمت اور قومی یکجہتی کا واضح پیغام دے دیا* حافظ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں تمام مکاتبِ فکر کا مشترکہ دورہ: زخمیوں کی عیادت، دعائیں، تعزیت* امام بارگاہ اور مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ: نفرت کے مقابلے میں احترام، ہم آہنگی اور یکجہتی* مدارس بورڈز اور دینی قیادت کا متفقہ مؤقف: دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی* علماء و مشائخ کا اعلان: افواجِ پاکستان اور سلامتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں* سانحہ ترلائی کا مقصد نفرت اور تشدد تھا، دینی قیادت نے بروقت اتحاد سے بیانیہ دفن کر دیا* پاکستان دشمن قوتیں فرقہ وارانہ تقسیم چاہتی ہیں، قومی پیغامِ امن کمیٹی نے سازش کو بے نقاب کر دیا* تمام مکاتبِ فکر کا مشترکہ مؤقف: پاکستان کی سلامتی و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں* علماء و مشائخ کا دوٹوک پیغام: ملک میں امن، برداشت اور بین المسالک ہم آہنگی کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے* قومی دفتر میں مشترکہ نشست: دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمتِ عملی پر اتفاق* قیادتِ دینی کا فیصلہ: اتحاد و یکجہتی کی ایسی سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی

Leave feedback about this