معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما اس وقت کتنی دولت کے مالک ہیں؟جان کرحیران رہ جائیں گے۔ بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کپل شرما نے کیریئرکے آغازمیں بہت مشکل حالات کامقابلہ کیااور آج ان کی مجموعی دولت تقریباً 300 کروڑ انڈین روپے بتائی جاتی ہے،اس وقت وہ محض ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بھارت کے کامیاب ترین انٹرٹینرز میں شمار ہوتے ہیں۔والد کے انتقال کے بعد کپل شرما نے کم عمری میں ذمہ داریاں سنبھالیں اور پی سی او اور ٹیکسٹائل مل میں معمولی نوکریاں کیں،ان کی زندگی میں کامیابی کاسفراس وقت شروع ہواجب انہوں نے ’’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ جیتا، جس کے بعد’ ’کامیڈی سرکس‘‘ اور’ ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔نیٹ فلکس پر’ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے ذریعے بھی انہوں نے نئی کامیابی حاصل کی جہاں رپورٹس کے مطابق وہ فی قسط پانچ کروڑ روپے تک کماتے ہیں۔کپل شرما اس وقت ممبئی میں رہائش پذیر ہیں، ان کے پاس قیمتی جائیدادیں، لگژری گاڑیاں اور کینیڈا میں کیفے کابزنس موجود ہے۔
انٹرٹینمنٹ
کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟ جان کرحیران رہ جائیں گے
- by web_desk
- دسمبر 14, 2025
- 0 Comments
- 60 Views
- 1 ہفتہ ago

Leave feedback about this