اسرائیلی اخبار یروسلم پوسٹ نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے ایک نوید اکرم کی لنکڈن پروفائل شیئر کی، جسے بعد میں جھوٹا اور گمراہ کن پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جس نوید اکرم کو جروسلم پوسٹ نے نشانہ بنایا اس نے 2016 میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی۔
پاکستان میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے وقت عام طور پر طالب علم کی عمر 24 سے 25 سال ہوتی ہے۔
اگر کوئی 2016 میں ڈگری حاصل کر چکا ہے تو 2025 میں اس کی عمر کم از کم 35 سے 37 سال ہونی چاہیے نہ کہ نوجوان کی طرح دکھائی دے۔
مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یروسلم پوسٹ جس نوید اکرم کو لے کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا تھا وہ اصل میں اس حملے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔
اس کا اصلی فیس بک پیج بھی سامنے آگیا ہے جہاں خود اس شخص نے وضاحت کی کہ میرا اس حملے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، جو نوید واقعے میں ملوث ہے وہ ایک افغانی شہری ہے اور نگران ہار کر رہنے والا ہے۔
سڈنی میں پیش آنے والے حالیہ حملے سے متعلق آسٹریلوی حکام نے حملہ آور کی شناخت ننگرہار سے تعلق رکھنے والے ایک افغان شہری کے طور پر کر دی ہے، جو 2021 کے بعد آسٹریلیا ہجرت کر کے آیا تھا۔
حکام کی اس تصدیق کے بعد اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کا وہ دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے، جس میں حملہ آور کو 24 سالہ پاکستانی شہری قرار دیا گیا تھا۔ سرکاری تحقیقات کے مطابق حملہ آور کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔

Leave feedback about this