آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث شخص افغان نژاد نکلا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے کا نام نوید اکرم ہے جو آسٹریلیا میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا، اس نے مقامی اسکول میں تعلیم حاصل کی اور اس کا تعلق افغان نژاد خاندان سے ہے۔
پولیس نے واقعے کو دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق بونڈی بیچ فائرنگ میں 12 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ فائرنگ کے جواب میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا زخمی اور حراست میں ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کچھ انڈیا سے جُڑے اکاؤنٹس جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے فائرنگ کرنے والے کو پاکستانی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ افغان نژاد آسٹریلوی شہری ہے

Leave feedback about this