محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔ آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ اور دھندمیں اضافہ کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک جبکہ شام،رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے،شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ شمالی اضلاع میں صبح ،رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح ، رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،اس دوران بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے،سکھر،روہڑی،گھوٹگی،لاڑکانہ،موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودجبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 07، سکردومنفی06، گلگت منفی05،گوپس ، بگروٹ اور قلات میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave feedback about this