القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں نیب کی 3 رکنی ٹیم لاہور میں واقع زمان پارک پہنچ گئی ۔نیب کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچی ہے ۔بشری بی بی کو کل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے طلب کیا ہے۔لیگل ٹیم نیب کی ٹیم سے نوٹس وصول کریگی ۔لاہور ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کی تھی شریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی

Leave feedback about this