تازہ ترین دنیا

ایران،امریکہ کشیدگی پر میلونی نے خاموشی توڑ دی، ایران کے حق میں بڑا بیان سامنے آگیا

ایران،امریکہ کشیدگی پر میلونی نے خاموشی توڑ دی، ایران کے حق میں بڑا بیان سامنے آگیا

ایران،امریکہ کشیدگی! جارجیا میلونی کا سفارتی حل پر زور، اٹلی جنگ میں شامل نہیں ہوگا

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں کہا ہے کہ اٹلی کسی بھی فوجی کارروائی یا ایران پر حملوں میں شریک نہیں ہوگا اور خطے میں بحران کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

جارجیا میلونی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں مسلسل فوجی کارروائیاں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، اس لیے تمام فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اٹلی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا اور اس کی حکومت کا مؤقف ابتدا ہی سے یہی رہا ہے کہ تنازعات کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جائے۔

اٹلی کی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image