پاکستان تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن! غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) آگے جبکہ پیپلز پارٹی پیچھے ہے

آزاد کشمیر الیکشن! غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) آگے جبکہ پیپلز پارٹی پیچھے ہے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ،  چیف الیکشن کمشنر میر پور کی جانب سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹے بڑھایا گیا تھا، پولنگ کا عمل 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا ۔

ایل اے 1 ڈھڈیال

حلقہ ایل اے 1 ڈھڈیال کے 13 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے اظہر صادق 1908 لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے اختر شاہد 1158 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

ایل اے 2

ایل سے 2 کے 12 پولنگ  اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے ، مسلم لیگ ن کے عظیم بخش 1080 ووٹ کے ساتھ آ گے ہیں، پیپلزپارٹی کے قاسم مجید 924 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

ایل اے 3

ایل اے 3 میرپور سٹی 161 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید 1228 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 561 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔

ایل اے 4

ایل اے 4میرپور کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے چوہدری رخسار 1040 ووٹ کے ساتھ آ گے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے صہیب ارشد 606 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

ایل اے 5

ایل اے 5 برنالہ کے 176 میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے جہاں پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 783 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں ، مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور 451 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

ایل اے 6

ایل اے 6 کے 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبدالرزاق 800 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کےعلی شان733ووٹ کےساتھ دوسرے نمبر پر چل رہے ہیں ۔

ایل اے 7 بھمبر

ایل اے 7 بھمبر 237 میں سے 50 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق 8789 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں، آزاد امیدوار چوہدری انوارالحق 5359 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں ۔

ایل اے 13

ایل اے 13 کھوئی رٹہ پولنگ اسٹیشن نمبر 42 کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصر ابدالی 95 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں ، مسلم لیگ ن کے راجہ آیاز91ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

اس سے قبل 

قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ  کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک  مقرر تھا لیکن چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے وقت میں ایک گھنٹے کے اضافے کا اعلان کیا گیا اور پولنگ کا وقت 6 بجے تک بڑھا دیا گیا ، تاہم 6بجے تک پولنگ اسٹیشن کے اندر یا قطار میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق اب میرپور ڈویژن کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز اب شام 6 بجے تک اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا تاہم اب وقت مزید ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیاہے، 6 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے اندر یا قطار میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور پاک فوج کے جوان تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 437 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابات کے لیے ڈویژن بھر میں 2316 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں 1241 انتہائی حساس، 724 حساس جبکہ 351 نارمل پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، جہاں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔

میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 288 امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ سب سے زیادہ امیدوار حلقہ ایل اے 3 میرپور سٹی سے میدان میں ہیں، جہاں 34 امیدوار مدِمقابل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن میں پولنگ کا آغاز مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا اور اب تک ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے میرپور ڈویژن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات ہی وہ موقع ہوتے ہیں جب عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں، اس لیے ووٹرز اپنے ووٹ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کریں اور بھرپور انداز میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ ووٹرز کی پولنگ اسٹیشنز تک آمدورفت اور انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور مقررہ وقت کے اندر اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں، کیونکہ ووٹ کا استعمال ہر شہری کا قانونی اور جمہوری حق اور اہم قومی ذمہ داری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image