پاکستان تازہ ترین کھیل

خوشخبری! حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟ جانیے

خوشخبری! حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟ جانیے

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حسن علی نے یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ اللہ نے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے، ننھے شہزادے کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بیٹا حمدان حسن علی مکمل طور پر ٹھیک ہے اور ان کی والدہ بھی صحت یاب ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے 20 اگست 2019 کو بھارتی لڑکی سامعہ آرزو سے شادی کی تھی۔ سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں رہتی ہیں لیکن وہ بھی گوجرانوالہ آتی رہتی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image