پاکستان تازہ ترین دنیا

حج 2026 کی تیاریاں مکمل! 18 اپریل سے سعودی عرب میں پروازوں کی آمد شروع ہوگی

حج 2026 کی تیاریاں مکمل! 18 اپریل سے سعودی عرب میں پروازوں کی آمد شروع ہوگی

سعودی عرب میں 18 اپریل سے حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا، جس سے قبل معمول کے مطابق خانہ کعبہ میں زائرین کی سہولت کے لیے دیکھ بھال اور انتظامی امور جاری ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے بھی پری حج فلائٹ شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 4 ایئر لائنز کی 101 پروازیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پری حج آپریشن میں پی آئی اے 33 پروازیں، سعودی ایئر لائن 29، ایئر بلیو 24 اور ایئر سیال 15 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

لاہور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، جس کے تحت سعودی ایئر لائن کی پرواز SV 5735 لاہور سے مدینہ منورہ کے لیے اڑان بھرے گی۔

حج آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی حجاج کرام کی روانگی کا مرحلہ شروع ہو جائے گا، جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image