شہر میں ان دنوں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ٹھنڈی ہوائیں موسم کو خوشگوار بنا رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ کم سے کم 19 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو مزید معتدل بنا رہی ہیں۔
مزید پیشگوئی کے مطابق 17 اپریل تک شہر میں بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی آنے اور موسم کے مزید خوشگوار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this