تازہ ترین دنیا

ایرانی تیل خریدنے پر چین کے خلاف ایکشن؟ امریکا نے بڑا قدم فی الحال روک لیا

ایرانی تیل خریدنے پر چین کے خلاف ایکشن؟ امریکا نے بڑا قدم فی الحال روک لیا

بیجنگ کے خلاف وسیع پیمانے پر اقتصادی اقدامات کرنا سفارتی طور پر مشکل ہوسکتا ہے، مارک فائفلے

 امریکا ایرانی خام تیل خریدنے والے چینی خریداروں اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے فی الحال گریز کرنا چاہتا ہے۔

سابق امریکی قومی سلامتی عہدیدار مارک فائفلے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن امید کررہا ہے کہ اسے چین کے خلاف ثانوی پابندیوں کا راستہ اختیار نہ کرنا پڑے۔

گفتگو کرتے ہوئے مارک فائفلے نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور محکمہ خزانہ ممکنہ پابندیوں کو فی الحال ایک ایسے آپشن کے طور پر محفوظ رکھ سکتے ہیں جسے ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جائے

ان کے مطابق چین اور امریکا کی معیشتیں ایک دوسرے سے گہری طرح جڑی ہوئی ہیں، اس لیے بیجنگ کے خلاف وسیع پیمانے پر اقتصادی اقدامات کرنا سفارتی طور پر مشکل ہوسکتا ہے۔

فائفلے نے کہا کہ واشنگٹن کی موجودہ کوشش یہ دکھائی دیتی ہے کہ چین کو ایرانی تیل خریدنے کے بجائے دیگر ذرائع سے خام تیل حاصل کرنے پر آمادہ کیا جائے۔

سابق امریکی عہدیدار کے مطابق چینی ریفائنریاں پابندیوں کی زد میں موجود ایرانی خام تیل کو نسبتاً کم قیمت پر خریدتی رہی ہیں۔ ان کے بقول اس رعایتی تیل سے چینی ریفائنریوں کو عالمی سطح پر اپنے حریفوں کے مقابلے میں معاشی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

مارک فائفلے نے دعویٰ کیا کہ چین نے ایران کے معاملے میں امریکا کی مدد کرنے میں کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی اور ممکنہ طور پر تہران کو خاموشی سے تعاون بھی فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین طویل المدتی حکمت عملی پر عمل کررہا ہے اور اسے اس بات پر اعتراض نہیں کہ امریکا ایران جنگ جیسے ایک اور بین الاقوامی تنازع میں طویل عرصے تک مصروف رہے۔

امریکا کی جانب سے چین پر ثانوی پابندیاں عائد کیے جانے کی صورت میں دونوں بڑی عالمی معیشتوں کے درمیان پہلے سے موجود تجارتی اور سفارتی کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

ایرانی تیل کی خریداری کا معاملہ اس وقت خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے جب واشنگٹن ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہا ہے، جبکہ چین ایران کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر امریکا چینی کمپنیوں یا مالیاتی اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرتا ہے تو اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی تیل کی تجارت اور امریکا چین تعلقات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field