متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعہ 28 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 28 اگست 2026 کو سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
اس طرح سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین جن کی چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے ان کی جمعہ 28 اگست سے 30 اگست تک تین دن کی چھٹی ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے جب کہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں محکمہ موسمیات پاکستان نے چاند کی رویت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروزبدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق 25 اگست بروز منگل عید میلاد النبی کی سرکاری تعطیل ہوگی۔ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
واضح رہے کہ اگست 2026 پاکستانیوں کے لیے آرام اور تفریح کا مہینہ ثابت ہونے والا ہے، 2 وفاقی تعطیلات اور 10 ہفتہ وار چھٹیوں کے موقع پر عوام کو مجموعی طور پر 12 چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔
پاکستانی عوام کو اگست میں لگاتار 3 چھٹیاں منانے کا موقع بھی مل بھی رہا ہے۔ کلینڈر ایئر کے مطابق رواں برس 14 اگست جمعے کے ہو گی اور پوری قوم جشن آزادی منائے گی جب کہ اگلے دو روز ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوگی، یوں چھٹیوں کا جشن 3 روزہ ہو جائے گا۔

Leave feedback about this