تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی

اوپو کا طاقتور ترین بیٹری والا اسمارٹ فون پیش، فیچرز اور قیمت بھی سامنے آگئی

اوپو کا طاقتور ترین بیٹری والا اسمارٹ فون پیش، فیچرز اور قیمت بھی سامنے آگئی

موبائل کے شوقین افراد کےلئے اچھی خبر آ گئی ،اوپو نے چین میں اپنا نیا مڈ رینج اسمارٹ فون ‘اے 7 پرو میکس’ متعارف کرا دیا ہے، جس کی سب سے نمایاں خصوصیت 10000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کی تاریخ کی سب سے بڑی بیٹری ہے، جبکہ فون میں جدید ڈسپلے، طاقتور پروسیسر، 80 واٹ فاسٹ چارجنگ اور 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی شامل کیا گیا ہے,اوپو ‘اے 7 پرو میکس’ کی سب سے بڑی خاصیت اس کی 10000 ایم اے ایچ بیٹری ہے، جو اب تک اوپو کے کسی بھی اسمارٹ فون میں استعمال ہونے والی سب سے بڑی بیٹری قرار دی جا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ بیٹری 1500 چارجنگ سائیکلز کے بعد بھی اپنی اصل صلاحیت کا کم از کم 80 فیصد برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے طویل المدتی کارکردگی بہتر رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔اسمارٹ فون میں 6.78 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، جس کا ریزولوشن 1272×2772 پکسل اور ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔
اسکرین کی زیادہ سے زیادہ برائٹنس 1800 نٹس تک پہنچتی ہے، جس کے باعث تیز دھوپ میں بھی ڈسپلے واضح دکھائی دیتا ہے۔ فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہے۔

اگرچہ فون میں غیر معمولی بڑی بیٹری دی گئی ہے، تاہم اس کی موٹائی صرف 8.57 ملی میٹر رکھی گئی ہے، جبکہ وزن رنگ کے لحاظ سے 224 سے 226 گرام کے درمیان ہے۔

 

اوپو نے اس ڈیوائس کو آئی پی 69 کے معیار کے مطابق ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس بھی فراہم کی ہے، جس کے باعث یہ گرد، مٹی اور پانی سے بہتر تحفظ فراہم کرتا ہے۔فون میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 4 جنریشن 5 پروسیسر نصب کیا گیا ہے، جو روزمرہ استعمال، گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کے لیے متوازن کارکردگی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم اور یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج دی گئی ہے۔

8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج
8 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج
12 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج
12 جی بی ریم + 512 جی بی اسٹوریج
یہ فون اینڈرائیڈ 16 پر مبنی کلر او ایس 16 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اوپو ‘اے 7 پرو میکس’ کے عقب میں ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے، جس میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا اور 2 میگا پکسل مونوکروم لینس شامل ہے۔
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 50 میگا پکسل آٹو فوکس فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے، جو مڈ رینج فونز میں نسبتاً منفرد خصوصیت تصور کیا جا رہا ہے۔

فون میں 80 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ کی سہولت موجود ہے، جبکہ 27 واٹ ریورس وائرڈ چارجنگ بھی دی گئی ہے، جس کے ذریعے دیگر ہم آہنگ ڈیوائسز کو بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔

اوپو ‘اے 7 پرو میکس’ کی ابتدائی قیمت چین میں 325 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ مختلف ریم اور اسٹوریج ویریئنٹس کی قیمتیں اس کے مطابق مختلف ہوں گی۔

فی الحال اوپو نے پاکستان میں ‘اے 7 پرو میکس’ کی لانچ سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
اگرچہ کمپنی کی پاکستان میں مضبوط موجودگی ہے اور اے سیریز کے متعدد اسمارٹ فون پہلے سے دستیاب ہیں، تاہم اس نئے ماڈل کا نام ابھی تک کمپنی کی مقامی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ فون پاکستان میں متعارف کرایا جاتا ہے تو درآمدی ڈیوٹیز، ٹیکسز اور دیگر مقامی اخراجات کے باعث اس کی قیمت چین کے مقابلے میں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

اوپو کا ‘اے 7 پرو میکس’ اسی رجحان کا حصہ ہے، جہاں کمپنی نے مڈ رینج صارفین کو ایک ایسی ڈیوائس فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جو لمبی بیٹری لائف کے ساتھ جدید فیچرز بھی پیش کرے۔
اوپو ‘اے 7 پرو میکس’ کی سب سے بڑی طاقت بلاشبہ اس کی 10000 ایم اے ایچ بیٹری ہے، جو موجودہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں اسے نمایاں مقام دیتی ہے۔

اگر کمپنی کا 1500 چارجنگ سائیکلز کے بعد بھی 80 فیصد صلاحیت برقرار رکھنے کا دعویٰ عملی استعمال میں درست ثابت ہوتا ہے تو یہ ان صارفین کے لیے انتہائی پرکشش انتخاب بن سکتا ہے جو بار بار فون چارج کرنے سے بچنا چاہتے ہیں۔
اس کے ساتھ 80 واٹ فاسٹ چارجنگ، 120 ہرٹز امولیڈ ڈسپلے، جدید پروسیسر اور 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا اسے مڈ رینج مارکیٹ میں مضبوط امیدوار بناتے ہیں۔
البتہ پاکستان میں اس کی کامیابی کا انحصار اس کی مقامی قیمت، دستیابی اور دیگر برانڈز کے مقابلے پر ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image