چین نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کا مزید بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام متعلقہ فریق تحمل کا مظاہرہ کریں، فوری جنگ بندی کو یقینی بنائیں اور اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع اختیار کریں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس سے خطے کے امن و استحکام کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور سیاسی حل کی حمایت کرے۔
چین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی روشنی میں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

Leave feedback about this