پاکستان تازہ ترین موسم

بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے لیے تازہ موسم کی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہے گی، کہیں شدید گرمی برقرار رہے گی تو کہیں بادل برسنے کو تیار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کالام، پاڑاچنار، وزیرستان اور سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، جہلم، قصور، ملتان، راجن پور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں دوپہر کے بعد تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، البتہ شمالی اور مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارکھان، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور خضدار میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کشمیر میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے گرم ترین علاقوں میں شدید گرمی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سبی اور دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دالبندین اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ممکنہ آندھی و گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image