تازہ ترین

مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید

مردان :پاک فضائیہ کا سپر مشاق تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیر کے روز مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے ایک انسٹرکٹر پائلٹ اور پاکستان بحریہ کے ایک زیر تربیت افسر نے جامِ شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاکستان بحریہ کے لیفٹیننٹ طہ عباسی شہید ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران معمول کی تربیتی پرواز پر تھے جب ان کا سپر مشاق طیارہ مردان کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج کے تمام افسران و جوانوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مسلح افواج کی قیادت نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس المناک سانحے میں ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image