تازہ ترین دنیا

ٹرمپ کی ’’80 ویں سالگرہ‘‘ پر منفرد جشن، وائٹ ہاؤس میں خونی پنجرہ سج گیا،کیا کچھ بڑا ہونیوالا ہے ؟ جانئے

ٹرمپ کی ’’80 ویں سالگرہ‘‘ پر منفرد جشن، وائٹ ہاؤس میں خونی پنجرہ سج گیا،کیا کچھ بڑا ہونیوالا ہے ؟ جانئے

 ڈونلڈ ٹرمپ 80 برس کے ہو گئے معمر ترین امریکی صدر اپنی سالگرہ کا جشن منفرد انداز سے منانے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 80 برس کے ہو گئے اور امریکا کی تاریخ کے معمر ترین صدر اپنی اس سالگرہ کو آج منفرد انداز میں منانے جا رہے ہیں، جس کے لیے وائٹ ہاؤس کے لان میں خونی پنجرہ سج گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے لان میں پہلی بار کسی کی سالگرہ پر ایسا مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔ یو ایف سی فریڈم 250 کے ایونٹ میں 14 فائٹرز اس بڑے پنجرے جس کو ’کلا‘ کہا جاتا ہے، میں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

یہ ایونٹ 250 ویں یوم آزادی کی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جس پر 60 ملین ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں، تاہم اتفاقاً یہ لمحمہ ایک ایسے وقت میں آ رہا جب صدر ٹرمپ نوے ویں دہائی میں قدم رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے اخراجات یو ایف سی خود برداشت کر رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی سالگرہ کے دن ہی ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں تاہم ایران نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے ناقدین ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اس ایونٹ کو درست قرار نہیں دے رہے۔ ان کا اشارہ ایران جنگ کی طرف ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی لہر آئی ہے۔

یو ایف سی کے چیف کونٹینٹ آفسیر گریگ بورساری نے کھیل اور سیاست کو آپس میں ملانے کے تاثر کو مسترد کیا اور کہا کہ ہم اس کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک اور اپنے کھلاڑیوں کا جشن منانے کے لیے ایک ناقابل یقین اور انتہائی منفرد موقع ملا ہے۔

آج ایونٹ میں حصہ لینے والے چند نمایاں فائٹر براہ راست اوول آفس کے باہر پہنچیں گے اور پھر تاریخی لان ساؤن لان کی طرف جائیں گے، یہ 8 کونوں سے بنا ہوا ایک پنجرہ نما میدان ہے، جس کے اردگرد چار ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image