بنوں میں افسوسناک سانحہ، جائیداد کے تنازع پر باپ سمیت 3 بیٹے قتل،تفتیش شروع ۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع اودین کلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں جائیداد کے تنازع پر فریقین کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ اس دوران ہونے والی فائرنگ سے باپ اور اس کے 3 بیٹے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چچا زاد ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ مقتولین کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔

Leave feedback about this