سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے ایم ون پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے سابق سینیٹر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گاڑی میں ممکنہ مکینیکل خرابی کے باعث پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں تاج آفریدی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔
موٹروے پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ تاج آفریدی کے انتقال کی خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Leave feedback about this