پاکستان تازہ ترین

بوہری برادری آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ منارہی ہے

بوہری برادری آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ منارہی ہے

شہر قائد میں بوہری برادری آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منا رہی ہے ، کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں نماز عید الاضحی ادا کردی گئی ، عید کی نماز میں بوہری برادری کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

نماز کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی گئی اور بھائی چارے کے اظہار کے مناظر دیکھنے میں آئے ۔

بوہرہ برادری کے نماز عید کے اجتماعات صدر ، پاکستان چوک ، حیدری ، بلوچ کالونی ، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ہوئے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ قربانی کے مراحل پرامن انداز میں مکمل ہوسکیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image