شہر قائد میں بوہری برادری آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منا رہی ہے ، کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں نماز عید الاضحی ادا کردی گئی ، عید کی نماز میں بوہری برادری کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
نماز کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی گئی اور بھائی چارے کے اظہار کے مناظر دیکھنے میں آئے ۔
بوہرہ برادری کے نماز عید کے اجتماعات صدر ، پاکستان چوک ، حیدری ، بلوچ کالونی ، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ہوئے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ قربانی کے مراحل پرامن انداز میں مکمل ہوسکیں ۔
