پاکستان تازہ ترین

پنکی کس کس کو پیسے دیتی رہی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پنکی کس کس کو پیسے دیتی رہی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی سے گرفتار ہونے والی معروف کوکین ڈیلر انمول پنکی کی پولیس افسر سے شادی کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ انمول پنکی نے لاہور میں ڈی ایس پی سے دوسری شادی کی اور اپنے شوہر کے پیسوں سے دو بنگلے خریدے۔

ملزمہ انمول پنکی نے بتایا کہ ایک ادارے کا اہلکار احسان نے اس کے بھائی کو اٹھایا اور اس پر دباؤ ڈالا، جس کے بعد اسے پہلے پچاس لاکھ روپے دیے گئے، اور بعد میں وہ ہر ماہ تیس لاکھ یا پچیس لاکھ روپے وصول کرتا رہا۔ اس کے علاوہ، انمول پنکی نے انکشاف کیا کہ لاہور میں ایک بار پولیس افسر نے اسے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اسی ڈی ایس پی سے اس کی شادی ہوئی اور اس کے پیسوں سے اس نے دو بنگلے خریدے۔

انمول پنکی کا پہلا شوہر ملائیشیا میں رہتا ہے اور اس نے ہی انمول پنکی کو کوکین بنانا سکھایا تھا۔ اس کے بعد وہ خود ہی کوکین کی پروڈکشن کرتی تھی اور اس کے پاس باقاعدہ ایک لیب بھی موجود تھی۔ ملزمہ کا کہنا تھا کہ وہ ہر کسٹمر سے براہ راست رابطے میں تھی اور آنا لائن منشیات کو مطلوبہ پتے پر پہنچاتی تھی۔

گزشتہ رات انمول پنکی کو ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا، اور آج عدالت میں بغیر ہتھکڑی کے شاہانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ جب افسران سے پوچھا گیا کہ بغیر ہتھکڑی کیوں پیش کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چاہے خاتون ہو یا کوئی اور، ہر شخص کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ عدالت نے انمول پنکی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ انمول پنکی کے خلاف دو مقدمات درج ہیں جن میں سندھ کنٹرول نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ شامل ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image