پاکستان تازہ ترین موسم

آئندہ 5 دن دھوپ رہے گی یا بارش برسے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

آئندہ 5 دن دھوپ رہے گی یا بارش برسے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 11 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، جس کے باعث درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقے دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، سبی، تربت اور پنجگور میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اسی طرح جنوبی پنجاب کے شہر ملتان، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جہاں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image