پاکستان تازہ ترین

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا محمد ادریس شہید

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا محمد ادریس شہید

چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مولانا محمد ادریس اپنے گھر سے مدرسے جا رہے تھے کہ اس دوران گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ محمد وقاص کے مطابق واقعے میں مولانا ادریس کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

ابتدائی طور پر واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image