تازہ ترین دنیا

کشمیری مسلمانوں کی معروف قدیمی درسگاہ پر بھارتی حکام کا بڑا اقدام، جامعہ سراج العلوم بند، اثاثے ضبط کرنے کا حکم

کشمیری مسلمانوں کی معروف قدیمی درسگاہ پر بھارتی حکام کا بڑا اقدام، جامعہ سراج العلوم بند، اثاثے ضبط کرنے کا حکم

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کی ایک تاریخی اور معروف تعلیمی درسگاہ جامعہ سراج العلوم کو کالعدم قانون یو اے پی اے کے تحت بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ڈویژنل کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں نہ صرف ادارے کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے بلکہ اس کے تمام منقولہ و غیر منقولہ اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

یہ قدیمی دینی و تعلیمی ادارہ کشمیری مسلمانوں کی علمی و مذہبی شناخت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

مقامی حلقوں کے مطابق اس اقدام کو مذہبی آزادیوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ناقدین اسے خطے میں مذہبی انتہا پسندی اور سخت پالیسیوں کی ایک اور مثال قرار دے رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image