تازہ ترین

روسی صدر پیوٹن سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، سپریم لیڈر کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر

روسی صدر پیوٹن سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، سپریم لیڈر کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر

ایرانی وزیر خارجہ نے روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہے جس دوران خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

روسی میڈیا کے مطابق  صدر پیوٹن نے کہا کہ مجھے ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام مل گیا ہے جبکہ روسی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ۔

صدر پیٹون کا کہناتھا کہ امید ہے جلد ایرانی عوام کی مشکلیں ختم ہونگی اور امن آئے گا، روس مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ہر ممکن مدد کرے گا۔

عباس عراقچی نے حمایت پر روس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہونگے، روس ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image