تازہ ترین دنیا

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ ، کئی جہازوں نے رخ موڑ لئے

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ ، کئی جہازوں نے رخ موڑ لئے

 آبنائے ہرمز  سے گزرنے والے تین بحری جہازوں پر فائرنگ کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ عمان کے ساحل پر موجود ایک آئل ٹینکر پر فائرنگ آبنائے ہرمز کی بندش کی ابتدا کرنے کے دوران کی گئی۔ اس کے بعد مزید دو واقعات رپورٹ ہوئے۔ عمانی ساحل پر موجود  جہاز پر فائرنگ کے بعد کئی دیگر جہازوں نے آگے جانا روک کر اپنے رخ موڑ لئے۔ 

آبنائے ہرمز میں دو طرفہ ناکہ بندی سے ماحول پھر کشیدہ ہوگیا۔۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک جہاز پر فائرنگ کی گئی ۔تمام جہازوں نے اپنے رخ واپس موڑ لئے ۔

آبنائے ہرمز سے واپس جانے والے ان جہازوں میں بھارت کا ایک سپر ٹینکر بھی شامل ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز سخت فوجی کنٹرول میں واپس آ گئی ہے۔  تمام تجارتی نقل و حمل اب پاسداران کی بحریہ کی اجازت سے ہوگی۔

ہفتہ کے روز  پاسداران انقلاب IRGC  کی گن بوٹس نے عمان کے ساحل پر  سمندر مین موجود ٹینکر پر فائر کیا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا  جب ایران نے ہرمز کی بندش کو دوبارہ نافذ کیا؛ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

یرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکہ کے ساتھ دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔

ایران کی جانب سے دوبارہ ناکہ بندی کے بعد سے کم از کم 3 حملے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بناتنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے امریکہ کی Axios نیوز آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ ایران کی جانب سے آج دوبارہ ناکہ بندی کرنے کے بعد سے  کم از کم تین حملوں میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا  گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم ایک جہاز کو نقصان پہنچا، لیکن زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image