مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ زیقعد کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا , چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ یکم ذیقعد 19 اپریل بروز اتوار کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اس کا باقاعدہ اعلان کیا,ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں, یکم ذیقعد 1447 ہجری بروز اتوار 19 اپریل 2026 کو ہوگا۔
سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کو شام 4:52 بجے پیدا ہوا تھا، اور 18 اپریل کی شام رویت کے امکانات بہت روشن تھے.
مولانا عبدالخبیر آزاد ںے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہا، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے،خطے میں امن کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر و وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ملکی اعلی لیڈرشپ نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کردیا۔

Leave feedback about this