تازہ ترین معیشت و تجارت

خوشخبری کی امید! عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

خوشخبری کی امید! عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 44 سینٹ کی کمی کے بعد نرخ 94.49 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 90.59 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے، جس سے قیمتوں میں معمولی کمی اور استحکام کا رجحان پیدا ہوا ہے۔ تاہم بعض مواقع پر معمولی اتار چڑھاؤ بھی جاری ہے۔

عالمی توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کا براہ راست اثر مقامی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر پڑتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ متعلقہ حکومتیں ہی کرتی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image