تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس کے باعث صرافہ بازاروں میں قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,825 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 1,200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 110 روپے بڑھ کر 8 ہزار 514 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 94 روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 299 روپے پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کار اور خریدار دونوں میں تشویش اور دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image