پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں فلائٹ آپریشن بحال، خلیجی ممالک کیلئے پروازیں شروع

پاکستان میں فلائٹ آپریشن بحال، خلیجی ممالک کیلئے پروازیں شروع

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے، جبکہ ایئر لائنز نے مکمل بحالی کے لیے نئے فلائٹ شیڈول بھی تیار کرنا شروع کر دیے ہیں۔

لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، جدہ اور دمام کے لیے 9 پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 8 پروازیں خلیجی ممالک کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے 18، پشاور سے 6 اور ملتان ایئرپورٹ سے 4 پروازیں روانہ کی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن کی مکمل بحالی میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ بعض ممالک میں فضائی حدود جزوی طور پر بند ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 40 روز کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان سے 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں، جس کے نتیجے میں ملکی فضائی نظام شدید متاثر ہوا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image