ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر طنز کرتے ہوئے جواب دیا کہ آبنائے ہرمز کے تعطل کے دوران ہم چابیاں گم گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جہاں ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر طنزیہ ردعمل دیا۔
ایران کے سفارتی مشنز نے سوشل میڈیا پر طنزیہ پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ہم چابی کھو بیٹھے ہیں”، جبکہ ایک اور پیغام میں کہا گیا کہ “چابی پھول کے گملے کے نیچے ہے، دوستوں کے لیے راستہ کھلا ہے”، جسے ٹرمپ کے الٹی میٹم کا جواب قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ کھولا گیا تو ایرانی انفراسٹرکچر بشمول بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے بعد تنازع پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکا ہے۔ جہاں میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران نے بھی خبردار کیا ہے کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صورت میں سخت ردعمل دیا جائے گا۔ جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی تیل سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave feedback about this