پاکستان سپر لیگ 11 کے 13 ویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔ لاہور کے اس اہم میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، پی ایس ایل 11 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج کا میچ شائقین کے لیے ایک دلچسپ اور جذباتی موقع ثابت ہوگا۔ دونوں ٹیمیں فتح کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈی ز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد لیگ میں مقابلوں کا درجہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔
میچ کے دوران شائقین کو بہترین کھیل، دھواں دار چھکے اور ناقابلِ فراموش لمحات دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔

Leave feedback about this