مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے، جہاں یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے 3 اپریل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دباؤ کے باوجود قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی کوشش کی گئی، تاہم پیٹرول اور خام مال کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث موجودہ نرخ برقرار رکھنا ممکن نہ رہا۔
نوٹیفکیشن کے تحت مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 3,000 سے 5,000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 70 سی سی اور 100 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 3,000 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 125 سی سی ماڈلز کی قیمتوں میں 5,000 روپے تک اضافہ ہوگا۔
کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 اپریل 2026 سے ہوگا اور یہ تمام نئی بکنگز پر لاگو ہوں گی۔ اس فیصلے کی وجہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور موجودہ مارکیٹ صورتحال کو قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اضافے سے عام صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑے گا، جبکہ موٹر سائیکل خریدنا متوسط طبقے کیلئے مزید مشکل ہو سکتا ہے۔

Leave feedback about this