پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

کیا اب کھانا پکانا بھی مشکل ہو جائیگا؟ گھی اور تیل 150 روپے فی کلو تک مہنگے ہونے کا خدشہ

کیا اب کھانا پکانا بھی مشکل ہو جائیگا؟ گھی اور تیل 150 روپے فی کلو تک مہنگے ہونے کا خدشہ

ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو تک اضافہ متوقع ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایڈوائزر پی وی ایم اے کے مطابق گھی ملوں کو ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن کی مد میں غیر معمولی اخراجات کا سامنا ہے، جو اب ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکے ہیں۔ اسی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک خصوصی پینل تشکیل دیا جائے تاکہ قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں اور عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں یہ اضافہ ہوا تو اس کے اثرات براہ راست عام شہریوں کے گھریلو بجٹ پر پڑیں گے اور مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image