تازہ ترین دنیا

ایران کے جوہری پلانٹ پر امریکی و اسرائیلی حملے، روس نے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے

ایران کے جوہری پلانٹ پر امریکی و اسرائیلی حملے، روس نے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے

ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکا اور اسرائیل کے پروجیکٹائل حملے کے بعد روس کی سرکاری جوہری کمپنی نے پلانٹ سے اپنے عملے کے مزید 198 افراد کو نکال لیا۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی عملے کا انخلا پہلے سے طے تھا۔

سربراہ روسی جوہری کمپنی کا کہنا ہے کہ بوشہر جوہری پلانٹ کے اطراف پیشرفت بدترین صورتحال کے تحت ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ کی حدود میں پروجیکٹائل حملے سے عملے کا جاں بحق شخص ایرانی شہری تھا۔

سربراہ روسی جوہری کمپنی نے مزید کہا کہ بوشہر جوہری پلانٹ کی صورتحال سے روسی صدر پوتن کو آگاہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح بوشہر پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image