لالی ووڈ کے نامور نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے ۔
ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے ،کچھ دنوں سے ان کی طبیعت ناساز چل رہی تھی،ان کےانتقال سے شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔
الطاف باجوہ کی نمازِ جنازہ آج ان کی رہائشگاہ واقع اقبال ٹاؤن بدر بلاک میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔
الطاف باجوہ نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران سینکڑوں سپرہٹ پنجابی گانے تخلیق کیے اور موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا،ان کے لکھے ہوئے گیت نہ صرف مقبول ہوئے بلکہ آج بھی موسیقی کے شائقین میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔
ان کے انتقال سے لالی ووڈ ایک باصلاحیت نغمہ نگار سے محروم ہو گیا، مداحوں اور فنکار وں کی جانب سے ان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this