تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی آئرن لیڈی آسیہ اندرابی کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

مقبوضہ کشمیر کی آئرن لیڈی آسیہ اندرابی کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

سرینگر:مقبوضہ کشمیر کی آئرن لیڈی آسیہ اندرابی کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی، بھارتی عدالت نے معروف آزاد ی پسند کشمیری رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرا بی کو ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے،این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی کی ساتھیوں ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی کو بھی30برس قیدکی سزادی، آسیہ اندرابی 1987 میں قائم کشمیری حقوق کی تنظیم دُخترانِ ملت (Dukhtaran-e-Millat) کی بانی ہیں۔ آسیہ اندرابی نے عمر قید قبول کر لی۔ پاکستان سے عشق کرنا نہیں چھوڑا آسیہ اندرابی نے دختران ملت پارٹی کی بنیاد پاکستان سے الحاق پر رکھی ۔ آسیہ اندرابی نے اپنی جوانی کشمیری خواتین کی سماجی، معاشی اور تعلیمی بہتری کے لیے وقف کی۔ 1985 میں انہوں نے کشمیری خواتین کے خلاف بھارتی حکومت کی جانب سے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی۔ 1987 میں انہوں نے IIOJK میں متنازع بھارتی انتخابات کے خلاف آواز بلند کی اور بھارتی قبضے کے خلاف ہر ممکن مزاحمت کی حمایت کی۔یہ سزا دراصل کشمیری آزادی پسندوں کے حوالے سے مودی حکومت کی ایک اور انتقامی کارروائی ہے۔عدالتی فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ مودی حکومت کشمیریوں کو نشانہ بنانے کیلئے ملکی تحقیقاتی ادارں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔آسیہ اندرابی کے شوہر محمد قاسم فکتو کو بھی بھارتی عدالت نے 2003میں ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزائی سنائی تھی ۔۔قاسم فکتو گزشتہ 25برسے زائد عرصے سے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ کشمیری حریت پسندوں کے حوالے سے بھارتی عدلیہ کا گھنائونا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ بھارتی عدلیہ محمد مقبول بٹ اورمحمد افصل گورو کو آزادی کے مطالبے کی پاداش میں تختہ دار پر چڑھاچکی ہے۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک بھی ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔بھارتی عدلیہ اپنے متنازعہ فیصلوں سے ثابت کر چکی ہے کہ وہ آزاد نہیں بلکہ مودی حکومت کے تابع فرمان ہیں۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے تین خواتین کارکنوں کو دی گئی سزاؤں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے IIOJK میں اختلافی آوازوں کو دبانے کی “سیاسی جبر” قرار دیا۔تینوں کارکنوں کو دی گئی سزائیں انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image